میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ سندھ میرا نام لیکر نازیبا گفتگو کررہے ہیں، ہمیں گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی، سربراہ پی ایس پی

وزیر اعلیٰ سندھ میرا نام لیکر نازیبا گفتگو کررہے ہیں، ہمیں گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی، سربراہ پی ایس پی

منتظم
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں، تاہم گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ وہ کراچی کے عوام کا 24 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتاری اور کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی۔ کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہم سب کو دعوت دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کی جانب سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پرپی ایس پی کے مرکز پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔مصطفی کمال نے کہاکہ وزیراعلی سندھ اور دیگر وزراء مجھ سے بہت ناراض ہیں، وہ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں، تاہم ہمیں گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی، ہم اپنی جائز بات کریں گے، آپ کو ناراض ہونا ہے تو ہوتے رہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ اگر نفرت کی سیاست کرنا چاہوں تو مہاجروں کے سینے میں آگ اور نفرت بھردوں، لسانیت کی سیاست کرنا چاہوں تو سندھ حکومت نے تمام مواقع دے رکھے ہیں لیکن میں لسانیت کی بنیاد پر آگ کبھی نہیں بھروں گا، سب کہہ رہے ہیں کہ سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کر دی گئی ہے، یہ آبادی کراچی اور حیدرآباد کے شہری علاقوں سے کم کی گئی ہے، سندھی وزیراعلیٰ تھر میں بچوں کو مرنے سے نہیں بچا رہا ،جبکہ کراچی کے لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے۔واضح رہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں جبکہ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں