بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے
جرات ڈیسک
هفته, ۲۹ نومبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
بھارت کو خوف ہے پاکستانی کانٹینٹ بہت آگے نکل جائے گا،فرحان سعید
بھارت نے پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار فرحان سعید نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے خوف کی وجہ سے نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ فرحان سعید کے مطابق بھارت کو خوف ہے کہ پاکستانی کانٹینٹ بہت آگے نکل جائے گا۔ اداکار نے کہا کہ پاکستان کو عالمی پلیٹ فارمز کے حوالے سے کام کرنا چاہیے کیونکہ نئی نسل ڈرامے پسند کرتی ہے اور سرحد پار ناظرین اسے تلاش کرتے ہیں کیونکہ انہیں ہمارے سیریل بہت پسند ہیں۔


