حج کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
آئندہ سال حج کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گی۔ حج درخواستیں کارآمد پاسپورٹ 2024 کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حج درخواستیں پاسپورٹ کے ٹوکن کے ساتھ بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔