میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے

جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمان سنبھال لی۔ ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے چیف کے حوالے کی۔  جنرل عاصم منیر تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شریک ہوئے اور انہیں فرنٹیئر فورس رجمنٹ اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستوں نے سلامی دی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تھری اسٹار سے فور ترقی کا نوٹیفیکیشن 24 نومبر کو ہو گیا تھا جس کا اطلاق فوری تھا جبکہ بطور آرمی چیف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے شروع ہو گیا۔ جنرل عاصم منیر کی بطور تھری اسٹار جنرل ریٹائرمنٹ 27 نومبر کو تھی لیکن انہیں 24 نومبر کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر قانونی پیچیدگیوں کو ختم کر دیا گیا۔ کمان کی تقریب میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت تمام مُسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول اور فوجی افسران شریک ہوئے۔ اس پر وقار تقریب میں وفاقی وزرا، سفارت کار، ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کے اہلِ خانہ اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے اقتدار کے چھ سال آج اختتام پزیر ہو گئے۔ تقریب کے موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں