بھارت ،7ہزار انجینئرز نے سینٹری ورکرز کی اسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرادیں
شیئر کریں
بھارت میں کل سات ہزار انجینئرز ، گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈروں نے سینٹری ورکرز کی 549آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارپوریشن نے 549گریڈ ون سینٹری ورکرز کی آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے لئے 7000درخواست دہندگان پیش ہوئے ۔دستاویزات اور سرٹیفیکٹس کی تصدیق کے بعد پتہ چلا کہ تقریبا 70فیصد امیدواروں میں سے کم سے کم قابلیت ایس ایس ایل سی اور ان میں سے بیشتر انجینئر، پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈر تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹری ورکرز کی سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد پہلے سے ہی نجی اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں لیکن انہیں 15ہزار 700روپے سے شروع ہونے والی سرکاری نوکری کے حصول میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ 10سال سے کنٹریکٹ پر نوکری کرنے والے سینٹری ورکرز نے بھی مذکورہ بالا آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔واضح رہے بھارت میں اکثر گریجویٹس کو ان کی تعلیم کے مطابق ملازمت کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے اور خاندان کی کفالت کے لئے مجبوراًانہیں 6ہزار سے 7ہزار روپے تنخواہ پر نوکریاں کرنی پڑتی ہیں۔دوسری جانب سینٹری ورکرز کی ملازمت میں تقریبا 20ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جس میں صبح کے تین گھنٹے اور شام کے تین گھنٹے کام کے لیے جانا ہوتا ہے ۔