میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ امراض قلب ، پلمبر انچارج پر نوازشوں کی برسات ،ایڈمنسٹریٹرمقرر

ادارہ امراض قلب ، پلمبر انچارج پر نوازشوں کی برسات ،ایڈمنسٹریٹرمقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) آڈیٹر جنرل سندھ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ادارہ امراض قلب، این آئی سی وی ڈی میں ڈپلومہ ہولڈر شخص کو خلاف ضابطہ گریڈ 18 میں تعینات کیا گیا، مصطفی حسن کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کردی گئی۔ آڈیٹر جنرل سندھ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال برائے 2021-22 اور 2022-23 میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفیٰ حسن کی گریڈ 18 میں ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تقرری کی گئی، مالی سال 2022-23 میں 37 لاکھ روپے سے زائد جبکہ مالی سال 22- 2021 میں 31 لاکھ روپے سے زائد رقم تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں ادا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام سے مذکورہ شخص کی تعیناتی کے متعلق مارچ 2024 میں وضاحت طلب کی گئی، لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ رپورٹ میں نہ صرف ایک مخصوص شخص کو نوازنے کے متعلق وضاحت طلب کی گئی، بلکہ اس بے قاعدگی میں ملوث شخص کی بھی نشاندہی کرنے کا کہا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مصطفی حسن اسپتال میں مینٹیننس اور پلمبر انچارج تھا، اسپتال انتظامیہ نے نوازش کرتے ہوئے اسے گریڈ 18 میں ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے نواز دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں