پاکستان کی ہنگامی امداد،چین کا اضافی 50 کروڑ یوآن دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
مشکل وقت میں چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن (6 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 700 سے زائد امریکی ڈالر) امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ چین کے دورے سے قبل چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ یوا?ن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا، تعمیر نو کیلئے چین کی مجموعی امدادی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔