میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکی صدر

امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکی صدر

جرات ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ آور پوچھ رہا تھا کہ نینسی پلوسی کہاں ہیں؟ بس بہت ہوگیا، امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے فلاڈیلفیا میں کمپیئن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کے شوہر پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بس بہت ہوگیا۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے گھر حملہ کرنے والا وہی نعرہ لگا رہا تھا جو کیپیٹل ہل حملے کے وقت لگایا گیا۔ واضح رہے کہ نینسی پلوسی کے شوہر پال پلوسی پر ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں