میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیروزآباد ،کرولا گینگ کے دو افغان ڈکیت گرفتار

فیروزآباد ،کرولا گینگ کے دو افغان ڈکیت گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

فیروزآباد پولیس نے پی ای سی ایچ محمدعلی سوسائٹی اور طارق روڈ پر خوف کی علامت سمجھے جانیوالے،50سے زائد بنگلے لوٹنے والے کرولا گینگ کے دو افغان ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان وزٹ ویزے پر کراچی آتے ہفتے میں 5سے زائد بنگلے لوٹ کر افغانستان چلے جاتے تھے۔ملزمان کے گینگ میں 70 سے زائد ڈکیت ہیں گینگ میں ڈاکوئوں کی بھرتی ہوتی ہے ڈکیت گروپ گڈاپ سے کلفٹن تک کے علاقے میں وارداتیں کرتے ماڈل تھانہ فیروز آباد کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے اس سے پہلے بھی اس گینگ کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گزشتہ شب بھی فیروزآباد پولیس نے محمد علی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغانی گینگ کے 2کارندے گرفتار کرلئے ملزمان وائٹ کرولا کار میں وارداتیں کرتے تھے ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیاملزمان کے 4ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگِے ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، لوٹا ہوا مال اور جیولری برآمد ہواملزمان سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمدملزمان نے دوران تفتیش 50سے زائد بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیاڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہوجاتے تھیاس سے قبل بھی ملزمان کئی مرتبہ بھی گرفتار ہوچکے تھے ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں