میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سٹیزن پورٹل سے مایوس بحریہ ٹائون متاثرین کی آخری امیدچیف جسٹس

سٹیزن پورٹل سے مایوس بحریہ ٹائون متاثرین کی آخری امیدچیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل سے مایوس ہو کر بحریہ ٹاؤن کے متاثرین نے چیف جسٹس سے آخری امیدیں باندھ لیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج میں انصاف کی اپیل کر دی بک کرائے گئے پلاٹ اور ولاز جامشورو کے بجائے 16896 ایکڑ کراچی لینڈ میں دینے کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے جس میں مظاہرین کی جانب سے ملک ریاض اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی ہے، اس ضمن میں مظاہرین کا روزنامہ جرآت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی ریفنڈ پالیسی صرف اور صرف فراڈ پر مبنی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے 2018 /8758 پر عملدرآمد کروائیں تاکہ ہمارے بک کروائے گئے پلاٹ اور ولاز کے ساتھ ساتھ اوور سیز پاکستانیوں کے اربوں روپے انہیں واپس مل سکیں۔واضح رہے حالیہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک ہفتے کیلئے اہم کیسوں کی سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت رواں ہفتے سپریم کورٹ نے کئی اہم فیصلے جاری کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں