میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ۔ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس مولانا فضل الرحمن پر جان لیوا حملہ کر سکتی ہیں۔ اس تھریٹ الرٹ سے پراونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ (محکمہ داخلہ) نے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا ہے ۔تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ را اور این ڈی ایس نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کے لیے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے ، اس مقصد کے لیے کثیر رقم بھی مختص کر دی گئی ۔مولانا فضل الرحمن کو بھی تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا گیا ، جبکہ سکیورٹی کے حوالے سیاقدامات بھی تجویز کر دیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں