چہلم حضرت حسین پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند
شیئر کریں
حکومت سندھ نے چہلم حضرت حسین کے موقع پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف مخصوص اوقات میں رکھا ہے جبکہ کراچی میں 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک 5دنوں کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کردی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع مٹیاری کی صرف ہالہ تحصیل میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہوگی جبکہ ضلع دادو میں 29 سے 31 اکتوبرتک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق ہوگا، اور لاڑکانہ میں صبح سات بجے سے رات نوبجے تک 30 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔کوٹری اور سیہون سب ڈویژن 29 اور 30 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع قراردی گئی ہے اوربے نظیرآباد میں 30 اکتوبر کو صبح 7بجے سے رات 8بجے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدرہے گی،میرپورخاص میں 29 اور30اکتوبر کو صبح آٹھ سے رات دس بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا جبکہ سکھر میں 29 اور 30 اکتوبرکو صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے ڈبل سواری پرپابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں جیکب آباد میں 29 اور30 اکتوبر کے لیے صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع قراردی گئی ہے اورشکارپور میں 30 اکتوبر کو صبح دس بجے سے رات دس بجے تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی، تاہم خواتین، بچے ، بزرگ، صحافی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔