تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا 3دن کا الٹی میٹم
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
جناح اسپتال کے ڈاکٹر چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔جناح اسپتال کے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں نے تنخواہیں جاری نہ ہونے پر نجم الدین آڈیٹوریم کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ڈاکٹروں نے انتظامیہ و محکمہ صحت سندھ کو الٹی میٹم دیا کہ بدھ تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو اسپتال کی سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔ جمعرات سے او پی ڈی۔ وارڈز اور تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔