میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کی فیصلہ کن برتری

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کی فیصلہ کن برتری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے باآسانی شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0ـ3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، کیویز نے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دیا تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بنا سکی،16 چھکوں، 5 چوکو سے سجی صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ہیملٹن اور آکلینڈ کے بعد ڈنیڈن میں بھی کیوی بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ کا آغاز کیا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، حارث رؤف نے ڈیون کنوے کو 7 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد کیوی بلے بازوں نے باؤلرز پر رحم نہ کھایا، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے شاندار پارٹنرشپ بنائی۔فن ایلن نے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی جارحانہ باری میں 16 چھکے اور 5 چوکے مار کر پاکستانی باؤلنگ لائن کو بے بس کردیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن ثابت ہوئی۔قومی ٹیم کے اوپنرز آج پھر ناکام رہے ، صائم ایوب صرف 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے ، جس کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور مچل سینٹر کی گیند پر 24 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔پاکستان کی تیسری وکٹ 95 رنز کے مجموعے پر گری، فخر زمان 19 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔اعظم خان بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر واپس لوٹ گئے ۔بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے ، انہوں نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے ، وہ 134 رنز کے مجموعے پر اش سودھی کا شکار بنے ۔محمد نواز نے 28 بنائے جب کہ شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم جونئیر ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ، پاکستان کی پوری ٹیم 20 اوورز پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی اور اس طرح اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں 45 رنز سے شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔16 چھکوں، 5 چوکو سے سجی صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں