میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو مدنظر رکھتے ہو ئے مرتب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں