میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیم فنڈ میں4 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

ڈیم فنڈ میں4 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ، وزیراعظم ڈیم فنڈ میں اب تک مجموعی طور پر 4 ارب 16 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے ۔ اندرون ملک سے 3 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ روپے جبکہ تارکین وطن نے 34 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار روپے بھجوائے ۔سپریم کورٹ، وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی اداروں اور شہریوں کی جانب سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ۔ بیرون ملک میں سب سے زیادہ 12 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار کے عطیات امریکا سے موصول ہوئے ۔ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں نے 3 کروڑ 78 لاکھ روپے ، برطانیا سے 3 کروڑ 59 لاکھ ، کینیڈا سے 3 کروڑ 28 لاکھ، 79 ہزار جبکہ سعودی عرب سے 2 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کے عطیات آئے ۔ڈیم فنڈ میں موبائل فون میسج کے ذریعے بھی اب تک 8 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد رقم آچکی ہے ۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 1362 ارب روپے درکار ہیں جبکہ وہاں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 300 ارب اضافی درکار ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں