میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی خفیہ اکاؤنٹ سے 78 کروڑ 70 لاکھ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

پی ٹی آئی خفیہ اکاؤنٹ سے 78 کروڑ 70 لاکھ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایف آئی اے اس وقت سابق حکمراں جماعت کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ، رپورٹ
رقم ایک غیر اعلانیہ اکاؤنٹ میں جمع کرا کر نکالی گئی،رقم ایک ایسے بینک میں رکھی گئیجو اب غیر فعال ہوچکا ہے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 78 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی بھاری رقم ایک غیر اعلانیہ اکاؤنٹ میں جمع کرا کر نکالی گئی۔یہ رقم مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک ایسے بینک میں رکھی تھی جو اب غیر فعال ہوچکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اس فیصلے کے تقریباً 3 ہفتے بعد سامنے آیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے، جس کی پی ٹی آئی اب تک تردید کرتی رہی ہے۔ایف آئی اے اس وقت سابق حکمراں جماعت کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے غیر فعال بینک کی حاصل کی گئی ایک دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر 4 افراد کو اکاؤنٹ چلانے کی اجازت دی تھی،ان ناموں کی فہرست میں فریدالدین احمد بھی شامل ہیں، جو گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ آف شور ہولڈنگز اور بڑے لوگوں کی ممکنہ ٹیکس چوری سے متعلق پنڈورا پیپرز کے اجرا کے بعد منظر عام پر آئے تھے۔انکشافات میں یہ بات سامنے آئی کہ فرید الدین احمد کے نام پر دو آف شور کمپنیاں ہاک فیلڈ لمیٹڈ اور لاک گیٹ انویسٹمنٹ رجسٹرڈ ہیں، دستاویزات میں پاکستان میں ان کا پتا 2-زمان پارک، لاہور کے طور پر دکھایا گیا ہے جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ ہے۔اس وقت عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ان کی فریدالدین احمد کے ساتھ وابستگی کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نہ تو پی ٹی آئی کے سربراہ اس شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور نہ ہی ان سے کبھی ملاقات ہوئی ہے۔بعد میں فریدالدین احمد نے عمران خان کے لنک اور ان کی آف شور کمپنیوں کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید بھی کی تھی لیکن کہا تھا کہ وہ اور عمران خان دونوں کا مشترکہ برکی ورثہ ہے۔ایک اور مجاز اکاؤنٹ ہولڈر شیپس جم کے مالک عمر فاروق عرف گولڈی ہے، جو عمران خان کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں جبکہ دیگر دو میں حامد زمان اور رائے عزیز اللہ شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں