میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھٹوکے شہرلاڑکانہ میں ایڈزنے پنجے گاڑلیے

بھٹوکے شہرلاڑکانہ میں ایڈزنے پنجے گاڑلیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو)پیپلز پارٹی کے گڑ ھ لاڑکانہ میں ڈیڑھ سال کے دوران ایچ آئی وی کے مزید 4 سو کیسز سامنے آگئے، رتوڈیرو تحصیل کی ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی میں سے صرف 46ہزارکے لگ بھگ لوگوں کی اسکریننگ ہوسکی، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے3سال قبل کئے گئے ایک ارب روپے کے اعلان پر عمل نہ ہوا، متاثر خاندانوں کو 7ماہ سے راشن اور ٹریٹمنٹ فنڈملنا بھی بند ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کے تحصیل رتودیرو میں 3سال قبل 2019میں ایچ آئی وی کیسز کا آئوٹ بریک ہواجس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے کمیونیکیبل ڈزیز کنٹرول کی جانب سے اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں نے لگ بھگ46ہزار لوگوں کی اسکریننگ کی جس میں 1960سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،ایچ آئی وی میں مبتلا 54بچوں سمیت 58افراد جاںبحق ہونے کے اطلاع سامنے آئے، رتودیروکے 3دیہات تھنگو خان بوزدار، سبحانی شر اوراللہ ڈنو سیلروزیادہ متاثر ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں 174 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں 27 کیسز سامنے آئے، جنوری 2021 میں 127 لوگوں کی اسکریننگ ہوئی جس میں 14 شہری وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، فروری 120 شہریوں کی اسکریننگ کی گئی اور 27 کیسز ، مارچ میں 181 کی اسکریننگ کی گئی تو 20 لوگ وائرس میں مبتلا نکلے، اپریل میں 270 لوگوں کی اسکریننگ کے بعد 32 لوگوں کو وائرس کی تصدیق ہوئی، مئی میں 213 شہریوں کی اسکریننگ ہوسکی اور 31 کیسز سامنے آئے، جون میں بھی 213 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی اور 30 کیسز کی تصدیق ہوئی، جولائی میں 232 شہریوں کی اسکریننگ ہوئی اور 28 کیسز سامنے آئے، آگست 2021 میں 201 شہریوں کی اسکریننگ کی گئی تو 20 کیسز کی تصدیق ہوئی، ستمبر، آکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں 923 لوگوں کی اسکریننگ ہوئی اور 105 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ رواں برس کے پہلے ماہ یعنی جنوری 2022 میں 280 لوگوں کی اسکریننگ ہوسکی اور 32 کیسز سامنے آئے، فروری اور مارچ میں 607 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی تو 62 کیسز کی تصدیق ہوئی۔مقامی ڈاکٹر نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے واضح نہیں بتاجا رہا ہے کہ کتنی اسکریننگ کرنی ہے، 10فیصداسکریننگ ہو رہی ہے، لیکن محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کیسز کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ جبکہ رتودیرو میں 3سال کے عرصے میں 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئیں،جس میں 15سو بچے ہیں، متاثر بچوں میں25دنوں کے بچے سے لے کر9سال کی عمر تک کے بچے شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں