میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لہوکاخراج

لہوکاخراج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

 

کوئی دل کو اچھا لگتاہے ۔کوئی ہرج نہیںیا ہماری کسی سے وابستگی ہو جائے ۔۔اس میں بھی کوئی برائی نہیں یاپھرکسی جماعت، تنظیم یا پارٹی کے آپ رکن ہویہ بھی آپ کا حق ہے جسے بلاچوں چراںتسلیم کیا جا سکتاہے لیکن ذاتی خواہشوں کے صحرا میں بھٹکتے ہوئے کوئی حقائق مسخ کرناچاہے یا سچائی کا گلا گھونٹے کی جسارت کرے یا تاریخ کی گردن پر کلہاڑا چلا کر اپنے آپ کو’’ا رسطوــ‘‘ سمجھ بیٹھے تو یہ ہم سب پر تاریخ کا قرض ہے کہ ایسی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے کیونکہ مذہب،اخلاق اورضمیر اس کی جازت نہیں دیتا ۔اب آپ سوال کر سکتے ہیں کہ پھر ایسی باتیں اخبارات و جرائد میں کیونکر طبع ہوتی ہیں تو جناب اس کا سیدھا سادا جواب یہ ہے کہ جس طرح مسلمانوں میں تحقیق اور تخلیق کا عنصر ختم ہوگیاہے اب اس میں کوئی بعیدنہیں کہ اخبارات و جرائد میں بھی تو ہم جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو مکھی پرمکھی مار کر شاہکار تخلیق کرنے کے دعوے دار ہیں۔قومی و علاقائی اخبارات میں ایک فاضل مضمون نگار نے اپنے ’’رہبرکی کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حضرت مولانا مودودیؒ سے ملاقات کے بعد علامہ اقبال ؒ نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ پٹھان کوٹ چلیں جائیں وہاں آپ کی زیادہ ضرورت ہے اب یہ تو معلوم نہیں کہ تاریخی اعتبار سے اس دعویٰ میں کتنی صداقت ہے اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ علامہ اقبالؒ اورمولانا مودودیؒ کے درمیان نظریاتی اختلافات انتہائی شدید بلکہ سنگین تھے دراصل اس کی آڑمیں فاضل مضمون نگار یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کو جماعت اسلامی کے بانی سے بہت عقیدت تھی اور وہ ان سے متاثر تھے اب ایسی عقیدت کا کیا فائدہ کہ علامہ اقبالؒ جیسا شخص بھی مودودیؒ صاحب کو تحریک ِ پاکستان کی جدو جہدکے لیے قائل نہ کرسکا اور بقول علامہ اقبالؒ۔۔مولانا مودودیؒکی پٹھان کوٹ کو زیادہ ضرورت تھی تو پھر آپ جناب قیام ِ پاکستان کے ساتھ ہی لاہور پاکستان کیوں تشریف لے آئے اور حضرت ساری زندگی جس سیاست کو حرام قرار دیتے رہے پاکستان آتے ہی حلال کیسے ہوگئی؟۔
اسی طرح ایک اور صاحب جمعیت العمائے اسلام کے ایک کنونشن کی روئیداد لکھتے ہوئے اس بات پر انتہائی برہم ہیں کہ ہماری جماعت برصغیرکی پرانی جماعت ہے یہ مسلم لیگ کہاں سے آگئی؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے آج تلک مسلم لیگ کو تسلیم ہی نہیں کیا اسی لیے تو ایسی باتیں سرعام کرکے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں جناب آپ کہتے ہیں ہماری جماعت خطے کی سب سے قدیم جماعت ہے سر تسلیم ِخم لیکن حضور تاریخ یہ ہے کہ اس جماعت نے قیام ِ پاکستان کی شدید مخالفت کی تھی اوربرصغیرپاک وہند کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرنے کی بجائے ہندئو ؒ،کانگریس اور احرا ر کا ساتھ دیا تھا آپ کے کچھ لوگ اعلانیہ کہتے رہے ’’خدا شکرہے ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں ہوئے‘‘۔۔ جناب اس طرح پاکستان بنانے والوںکو تین محاذوںپر آزادی کی جنگ لڑنا پڑی ایک انگریزوں کے خلاف،دوسرا ہندئوںکے خلاف اور تیسرا محاذ ہندونواز مسلمان علماء کے خلاف۔ اور تاریخ نے فیصلہ ان غریب مسلمانوں کے حق میں دیدیا جنہوں نے حضرت قائد ِ اعظمؒ کی قیادت میں آزادی کی خاطربیش قیمت قربانیاں دیں آپ کو اس آزادی کی کیا قدرہو سکتی ہے آپ کو تو بنا بنایا ملک مل گیا آپ دل پر ہاتھ رکھ کر خود سے سوال کریں آپ لوگوںنے پاکستان کیلئے آج تک کیا کیا؟ قربانیاں ان لوگوںنے دیں جو اپنے جگر گوشوںکو ہندوئوں سکھوںنے ان کے سامنے نیزے کی انھی پر پرودیا، وہ بغ بس،مجبوروالدین کے سامنے ان کی نوجوان بچیوںکو اٹھاکرلے گئے۔یہ اس پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ بڑی بڑی باتیں بھی وہی لوگ کرتے ہیں جنہوںنے پاکستان کیلئے ایک انگشت بھی قربان نہیں کی بلکہ عام پاکستانیوںسے پاکستان بنانے کا آج تک انتقام لیاجارہاہے ایک سازش کے تحت جنوبی ایشیا ء کے ہجرت کرنے والے بھولے بھالے مسلمانوں وسائل سے محروم رکھا گیا افسوس صدافسوس منزل انہیں ملی جو شریک ِ سفر نہ تھے یہ آزادی ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی یہ ملک ہمیں کسی نے طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دی تھیں ہزاروں مائوں،بہنوں بیٹیوں نے اس پاک دھرتی کے حصول کیلئے اپنی عصمت قربان کردی،سینکڑوں مسلمان لڑکیوں کو ہندوئوں،سکھوں نے اپنی رکھیل بنا ڈالا جن میںدرجنوں آ ج بھی زندہ ہوں گی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا اتنا بڑا جرم بن گیا تھا ظالموں نے بے شمار مائوں کے جگر گوشوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹ کررکھ دیا ۔
یہ پاکھنڈی انشورجو آج ایکتا کے نعرے لگاتے ہیں اس وقت کہاں تھے جب جنوبی ایشیاء کے مسلمانوںپر اتنے ظلم ہوئے کہ امریتا پریتم جیسے شاعرہ بھی خون کے آنسو روتے دہائیاں دینے لگی اپنے آپ کو پنجابی کہنے والے سکھوں نے پنجابی قوم پر ہی سب سے زیادہ ظلم کے پہاڑ توڑڈالے انہوںنے ماں بولی کا بھی خیال نہ کیا کاش انڈیا سے پاکستان آنے والی اس خون میں ڈوبی ریل گاڑی کو قومی عجائب گھر میں رکھا جاتا جس میں کٹے پھٹے اپنے ہی لہو میں نہائے زخمیوں، بے گناہ مسلمانوںکی لاشوں اور زخموں سے چیختی نوجوان لڑکیوں، مائوں سے چھاتی سے چمٹے معصوم بچوں کی لاشیں تھیں جن کا کوئی جرم نہ تھا جن کو ناحق ماردیا گیا قومی المیہ یہ ہے کہ جن قوتوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا وہ سازش، دھونس اور جبر سے اس ملک کے وارث بن بیٹھے وہ آج بھی ہم سے پاکستان بنانے کے جرم کا انتقام لے رہے ہیں بس انداز بدل گیا ان کا ذہن آج بھی 1947ء جیساہے ہماری سمجھ میں بات نہیں آرہی، یہی لوگ کبھی ڈیم نہیں بننے دیتے،کبھی حکومتوںکو عدم سیاسی استحکام سے دوچارکردیتے ہیں ،کبھی معاشی طورپر کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ر ہتے ہیں۔ یہی لوگ اپنے مفادات کیلئے حکومتوںکو بلیک میل کرتے ہیں اورہمارے ناعاقبت حکمران ہرقیمت پر اقتدار میں رہنے کی خاطر ان سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں جس سے اندازہ لگایاجا سکتاہے کسی کو پاکستان کی فکرنہیں ان چہروں نے 22کروڑ عوام کو خوشیوں کو یرغمال بنایا ہواہے۔ ان لوگوںنے پاکستان کے سارے سسٹم کو یرغمال بنارکھا ہے پاکستان یہ دشمن مذہب، صحافت، کاروبار سمیت زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہیں یہی وجہ ہے پاکستان میں حکومت جمہوری ہو یا ڈکٹیٹروںکی یہ لوگ آپ کو ہمیشہ اقتدارمیں نظر آئیں گے حالانکہ ہم وطنوںکی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ اب ہم ایک دوسرے کو تسلیم کرلیں اجتماعی کوششوںسے ہم ایک پاکستانی قوم بن جائیںفرقہ پرستی،لسانی جھگڑے،صوبائی عصبیت اور سیاسی بغض و عنادکا خاتمہ ہوجائے ہم سب خیبر پی کے، سندھ ،کشمیر، پنجاب،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے لوگ ایک قوم بن کر پاکستان کا مفاد عزیزرکھیں اب زبانی باتوںکا نہیں عملی طورپر ہم سب کو ثابت کرنا ہوگا یادرکھیں جولوگ ماضی کی غلطیوں،خامیوں اورحالات سے نہیں سیکھتے پھران سے تاریخ لہوکا خراج مانگتی ہے اور جن قوموںکاضمیر سوجائے یا جو معاشی،معاشرتی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوجائیں یاجو قومیں مقروض ہوکر غیروں سے قرضے مانگتی پھریں انہیںباربار لہوکا خراج دیناپڑتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں