کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے،شاہد آفریدی
شیئر کریں
شہر کو بہت زیادہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے اور حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے، براہِ کرم کچھ اقدامات کریں، سابق کپتان
………………………
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
حال ہی میں شاہد آفریدی کئی ماہ کے وقفے کے بعد کراچی آئے، جہاں ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے شہر کی بگڑتی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کورنگی کے علاقے کا دورہ کر رہا تھا، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم آپ کو اربوں روپے کا کاروبار دیتے ہیں اور یہ شہر لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے، لیکن کراچی کی حالت دیکھ کر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کئی سال بعد کراچی آیا تھا اور سوچا تھا کہ شاید یہاں تعمیراتی کام یا ترقی ہوئی ہو گی، لیکن صورتِ حال اب بھی ویسی ہی ہے، یہ بات مایوس کن ہے۔ کرکٹر نے کہا کہ کورنگی کے اطراف، سائیٹ ایریاز اور یونیورسٹی روڈ کئی سالوں سے تعمیراتی کاموں کی زد میں ہیں، شہر کو بہت زیادہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے اور حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے، براہِ کرم کچھ اقدامات کریں، مجھے امید ہے کہ کراچی بہتر ہو گا۔


