میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کا گھر پرچھاپہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 7 اہلکار شہید

سی ٹی ڈی کا گھر پرچھاپہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 7 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چلاس میں سی ٹی ڈی گلگت کی کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 7اہلکار اور 2 شہری شہید جبکہ5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقہ رونئی محلہ میںعلی الصبح 3بجے سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی گلگت کے 7 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122نے آر ایچ کیو ہسپتا ل چلاس منتقل کردیا ۔ شہید اہلکاروں میں انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق، سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں،فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت کے نام سے ہوئی ۔ ایس پی دیامیر شیر خان شہید نے کہا کہ اہلکاروں میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر بھی شامل ہے جبکہ رات گئے کارروائی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔اہل علاقہ نے کہا کہ یہاں کوئی ملزمان نہیں تھے اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، کارروائی کے بعد ملزمان کہاں گئے اور ان کا کیا بنا اس کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پارٹی پر حملہ افسوس ناک ہے،چلاس واقعہ میں شہید پولیس افسران اور جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار اور اسے دہشت گردی کیلئے استعمال کرتے تھے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں