میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن میں بڑی تبدیلی سندھ کے دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

الیکشن کمیشن میں بڑی تبدیلی سندھ کے دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن میں بڑی تبدیلی، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی اور جوائنٹ الیکشن سندھ محمد فرید آفریدی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عہدے سے ہٹائے گئے دونوں افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعجاز انور چوہان نئے الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیے گئے ہیں۔اعجاز انور چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ تھے۔ضلعی الیکشن کمشنر جام شورو کو سجاول اور سجاول کے الیکشن کمشنر کو جام شورو تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک جانب حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تو دوسری جانب سندھ میں بڑے عہدوں پر تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سندھ کے افسران کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں