میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حبیب جان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری اشتہاری قرار

حبیب جان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری اشتہاری قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے حبیب جان بلوچ کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر 6ملزمان پولیس مقابلوں اور گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں اور مارے جانے والے ملزمان میں ظفر بلوچ، شیراز کامریڈ ،جبار جھینگو، فرحان موٹا،غفار نیازی اور راشد بنگالی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیس میں تین مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ ،اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لہذا ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایک اور کیس میں حبیب جان بلوچ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں