میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا ڈیلی میل پر مقدمہ کا دعویٰ کہاں گیا ؟شہزاد اکبر

شہباز شریف کا ڈیلی میل پر مقدمہ کا دعویٰ کہاں گیا ؟شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عدالت شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر کے عدالت میں جانے پر خود بھی فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کا ڈیلی میل کی اسٹوری پر مقدمہ دائر کرنے کا دعوی کہاں گیا ؟ اخبار کی انتظامیہ سے صرف شکایت لگائی گئی، خبر کی تردید نہیں کی گئی، برطانیا کی سر زمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی، میرا دعوی ہے شہباز شریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے ،اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا، شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عدالت شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی گئی، میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کا دعوی کیا گیا، نیوز کانفرنس میں کہا تھا لندن کی عدالت میں ثبوت پیش کروں گا، آپ نے علی عمران کو مفرور کرا دیا، نوید اکرم سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے ، ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی، علی عمران کو ایرا کے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی، شہباز شریف نے اخبار کو شکایت کی ان کا موقف نہیں لیا گیا۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں آچکا، میرا دعوی ہے شہباز شریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے ، اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا، شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں