سانحہ احمد پور شرقیہ‘ 125افراد کی اجتماعی تدفین‘ جاں بحق افراد کی تعداد 162ہوگئی
شیئر کریں
بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ احمد پور شرقیہ 125افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی، ڈیڈ باڈیزکوگزشتہ روز سترہ ٹرکوں کے ذریعے احمدپورشرقیہ شفٹ کیاگیا، اجتماعی میتوں کی تدفین کے لیے چھ لائنوں میں سو فٹ لمبی اور آٹھ فٹ چوڑی قبریں تیارکی گئی تھی، ہر لائن میں 30سے 35میتوں کو دفن کیاگیا، ہر قبر چھ فٹ لمبی اور ڈھائی فٹ چوڑی رکھی گئی تھی، تمام ڈیڈ با ڈیز کے ڈی این اے ٹسٹ کے سیمپل مکمل کرلیے گئے ہیں86خاندا نوں کے ڈی این اے سیمپل بھی لیے گئے ہیں،اے سی سٹی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانحہ احمدپورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے 125افراد کی اجتماعی تدفین احمد پور کی بستی نذیر آ با د میں کردی گئی، ڈیڈ باڈیز کو عیدکے دوسرے روز 17 ٹرکوں کے ذریعے احمدپورشرقیہ شفٹ کیاگیا تمام ٹرکوں پر نمبرزلگے ہوئے تھے تاکہ لواحقین کوشناخت کرنے میں آسانی ہو، ذرائع کے مطابق مختلف محکمہ جات کے تین سو ملازمین ایمر جنسی قبروں کی کھدائی کے لیے بہاولپور سے احمد پور کی بستی نذیر آ با د پہنچے اے سی سٹی بہاول پور رائوتسلیم اختر کے مطابق تمام ڈیڈ با ڈیز کے ڈی این اے ٹسٹ کے سیمپل مکمل کر لیے گئے ہیں86خاندا نوں کے ڈی این اے سیمپل بھی لیے لیے گئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 23جاں بحق ہونے والے افراد کو لواحقین کی شناخت کے بعد پہلے ہی ان کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر سانحے میں زخمی ہونے والے ٹینکر ڈرائیور سمیت مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، اس طرح اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 162ہوگئی ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں بڑی تعداد میں زخمیوں کو علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا جس میں سے آج بھی تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور دیگر دو افراد شامل ہیں، اس طرح نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہلاک ہونے والے 26افراد جن کی شناخت ہو چکی ہے ان کے ورثاء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرکٹ ہائوس میں 20/20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے۔