نواز شریف نے ڈالرز کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،رانا ثناء اللہ
شیئر کریں
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے ڈالرز کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 24 سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں، وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے،پیغام میں رانا ثناء نے کہا کہ ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی خود داری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کر دیا تھا، وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری مسلم اْمّہ بھی فخر کرتی ہے، الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔