میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم مسلمانوں کی ترجمانی کریں ،اغیارکے غلا م نہ بنیں، تحریک لبیک

وزیراعظم مسلمانوں کی ترجمانی کریں ،اغیارکے غلا م نہ بنیں، تحریک لبیک

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ و زیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گستاخ رسول کو دوبارہ فرانس کا صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد کے پیغام کی مذمت کرتے ہیں،موجودہ وزیراعظم بھی عمران خان کی طرح فرانس کے غلام نکلے ہیں،شہباز شریف کے اس عمل سے ثابت ہوا کے تمام لبرل سیاسی شخصیا ت مغربی قوتوں کی غلام اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے عوام کو استعمال کرتی ہیں۔اپنے بیان میں سعد رضوی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے اسلام اور رسول اکرم ﷺ کے خلاف توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی حوصلہ افزائی کی۔ اسلام پر اپنے حملے سے صدر میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں اور انہیں مجروح کرنے کا سبب بنے ہیں۔فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔شہباز شریف مسلمان ملک کے وزیراعظم ہیں جس منصب پر وہ فائز ہیں اُن کواتنا نااہل اور نا ہنجارنہیں ہونا چاہیے کہ اُن کو پتہ ہی نہ ہو کہ حضور ﷺ کی عزت و ناموس کا مسئلہ کتنا بڑا ہے،جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ ملعون کے ساتھ مل کر کام کر نے کہ خواہش رکھتاہے وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا۔ وزیراعظم پا کستان مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں