میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔شہباز شریف سے ملنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں