میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیو قتل، ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

ناظم جوکھیو قتل، ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ۔ ایم این اے جام عبد الکریم اور رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے دیگر ملزمان نیاز سالار، حیدرعلی، میرعلی، محمد معراج اور جام احمد جمال کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے سرکولیشن کے ذریعے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان عطا محمد اور زاہد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وزارتِ داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں