سیف قذافی کی تازہ تصویرجاری،داڑھی سفید، ڈھلتی عمر کے آثار نمایاں
جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ مارچ ۲۰۲۲
شیئر کریں
طویل غیر حاضری کے بعد سیف الاسلام قذافی کا نام گذشتہ چند گھنٹوں میں ایک بارپھر منظر عام پر آیا ہے جب ان کی ایک نئی تصویر لیبیا میں سامنے آئی۔ یہ اب تک کی تازہ ترین تصویر ہے۔ چند ماہ قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تب ان کی تصویر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد وہ منظرعام سے غائب رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو سفید قمیض پہنے اور لمبی بھوری داڑھی کے ساتھ، اپنی رہائش گاہ کے اندر سے ایک ہوم لائبریری کے سامنے قرآن پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کا کٹا ہوا دایاں ہاتھ جسے اس نے اپنی سابقہ پیشی کے دوران جان بوجھ کر چھپا رکھا تھا، صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا ہے۔