میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ فیصل ٹاؤن میونسپل، 10 سال سزا یافتہ بددیانت ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات

شاہ فیصل ٹاؤن میونسپل، 10 سال سزا یافتہ بددیانت ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / جوہر مجید شاہ)دس سال سزا کاٹنے والے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن مرزا جیلانی بیگ ایک بار پھر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل میں بطور ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات کردیے گئے ، انتہائی باوثوق و بااعتماد ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر مرزا جیلانی بیگ کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے2015 ء میںبدعنوانیوں ، اختیارات سے تجاوزجعلی بھرتیاں، اقربا پروری ، لوٹ مار سمیت کرپشن کے دیگر الزامات کے سبب قانون کی گرفت میں لیا تھا ، مرزا جیلانی بیگ کا ٹرائل ضلعی عدالت بینکنگ کورٹ میں مقدمہ نمبر38/2015 ایف آئی اے سی بی سی کے تحت پیش کیا گیا عدالت نے شواہدکی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے10سال قید کی سزا سنا دی، جس کے خلاف مدعی نے سزا کو معزز عدالت ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا اپیل کریمنل اپیلیٹ نمبر172/2017کے تحت دائر کی گئی دلائل و ثبوتوں کی روشنی میں ہائی کورٹ نے نا صرف سزا برقرار رکھی بلکہ سزا میںکمی بیشی بھی نہیں کی ، ادھر ذرائع کہتے ہیں کہ حال ہی میں سزا مکمل کرنے کے بعد آتے ہی موصوف نے سیاسی سرپرستی میں بڑی چھلانگ لگائی اور ایک بار پھر ڈائریکٹر ایجوکیشن ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل کا چارج سنبھال لیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں