میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم معطل

اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم معطل

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کو یونیورسٹی میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ٹیلیفون پر صحافیوں کو بتایا کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم وحیدالزمان کو 26 جنوری کو ایس ایس ہال (جنوبی) میں ایک تقریب کے دوران اللہ اکبرکا نعرہ لگانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس کے بعد کچھ بھارتی نیوز چینلز نے اس ویڈیو کو دکھایا اور یونیورسٹی اور اس کے طلبا کوعادی مجرم قرار دیا۔ ویڈیو میں یونیورسٹی کے اسٹریچی ہال کے باہر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی وردی میں ملبوس طلبا کو ترنگا لہرانے کے بعد نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طالب علم کو معطل کر دیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے تاکہ پورے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور جہاں ضرورت ہو ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں