میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر نے وزیراعلی ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر طارق منصور نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا کہ واقعہ کی آزادانہ، شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ آپ کے پاس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس کا عہدہ بھی ہے۔ وزیراعلی ہاس کے باہر پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔خط کے مطابق بچوں، خواتین پر تشدد شرمناک واقعہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں