میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی اپنے باڈی گارڈ سے کرلی

پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی اپنے باڈی گارڈ سے کرلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کرلی۔ اس بار انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شادی کی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے اب میرا سفر مکمل ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ‘بیٹ مین’ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں