میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام جذبات چھپانے کے لیے ایموجیز کا استعمال ہوتا ہے، ماہرین

عام جذبات چھپانے کے لیے ایموجیز کا استعمال ہوتا ہے، ماہرین

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوشل میڈیا اور آن لائن اظہار پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ہم عام زندگی میں بھی جہاں اپنا اظہار کرتے ہیں وہیں اپنا ردِ عمل چھپاتے بھی ہیں۔ عین اسی طرح ایموجیز کے استعمال میں بھی ہم اسی جبلت کو ظاہر کرتے ہیں۔جامعہ ٹوکیو سے وابستہ مویو لوئی اور ان کے ساتھیوں نے فرنٹیئرز ان سائنس نامی جرنل میں اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ آن لائن رابطوں میں ہم اظہار کے لیے بڑے پیمانے پر ایموجیز (جذبات اور احساسات ظاہرکرنے والی علامات) استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل تحقیق کی گئی تھی کہ لوگ جہاں ایموجی سے اظہار کرتے ہیں وہیں وہ اسے بطورنقاب بھی استعمال کرتے ہیں۔اس ضمن میں 1289 افراد کو شامل کرکے جاپان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا ایموجی کی بورڈ ’سیمیجی‘ استعمال کرایا گیا۔ معلوم ہوا کہ ایموجی چہرے کی تاثرات کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں لیکن ضروری نہیں وہ اصل تجربے اور جذبات کو حقیقی طور پر بھی ظاہر کرے۔ بالخصوص یہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب اظہار کے قواعد سخت یا پریشان کن ہوتے ہیں۔ اس طرح حقیقی تاثرات اور ان تاثرات کے اظہار میں فرق ہو تو انسان ایک طرح کی جذباتی گھٹن کا شکار ہوسکتا ہے۔ہھر یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ شرکا پسند اور ناپسند کے ایموجی ان کے سامنے درست انداز میں بیان کرتے ہیں جو ان کے قریب ترین ہوتے ہیں۔ بصورت دیگر وہ آن لائن بھی ایموجی سے اپنے جذبات کا درست اظہار نہیں کرتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں