میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان سے مذاکرات پر ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں،فواد چوہدری

طالبان سے مذاکرات پر ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہونے کی وجہ سے امریکی صدر نے پاکستان کے لیے پالیسی تبدیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فی الحال بھارت سے بات چیت کی کوشش موخر کر دی ہے ، الیکشن کے بعد نئی بھارتی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، بھارت میں انتخابات کے بعد راہول گاندھی کی حکومت بنے یا مودی کی، پاکستان کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بڑی پالیسی اتفاق رائے سے بنائی جا رہی ہے ، پاکستان میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے آنے سے نہ صرف امریکا بلکہ پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں