میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے

معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ(آج) پیر کو بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔”مجھے د ر پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے ” ،”جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں” جیسی مسحور کن نعتیں پڑھنے والے معروف نعت خوان یوسف میمن اتوار کی صبح انتقال کرگئے ۔یوسف میمن طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے ، ان کی عمر 60 برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں