کورونا کی دوسری لہر میں شدت اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جاری ،ضوابط نظر انداز
ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جاری ہیں اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ضابطہ کار (ایس او پیز) نظر انداز کی جارہی ہیں۔گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کارکنوں نے نہ تو باہمی فاصلہ برقرار رکھا اور نہ ہی فیس ماسک پہننے کی زحمت کی۔ جلسے کی انتظامیہ کی جانب سے فیس ماسک تقسیم بھی کیے گئے مگر لوگوں نے اسے پہننے سے گریز کیا تاہم اسٹیج پر موجود قائدین ایس او پیز پر عمل کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب لکی مروت میں جماعت اسلامی کے جلسے میں بھی سماجی فاصلوں اور فیس ماسک پہننے پر عمل نہیں کیاگیا۔