میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی حکومت کے خصوصی طیارے پر شہباز شریف جدہ روانہ

سعودی حکومت کے خصوصی طیارے پر شہباز شریف جدہ روانہ

منتظم
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ،شہباز شریف سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سعودی حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔وزیر اعلیٰ سے تین روز قبل سعودی سفیرنے بھی ملاقات کی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کرنے سمیت عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ سیاسی حلقے اچانک جدہ روانگی کو خاص اہمیت قرار دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں