میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد میں پورشن مافیا عمیر سناراسرگرم

لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد میں پورشن مافیا عمیر سناراسرگرم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کے عہدہ ، فرائض منصبی سنبھالتے ہی لیاقت آباد نارتھ ناظم آباد میں پورشن مافیا نے کام میں تیزی اور جاری رکھنے کا گرین سگنل پاس کردیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات سمیت مروجہ نافذ العمل قاعدے قوانین کے برعکس اقدامات کا بے ہنگم غیرقانونی تسلسل جاری، عدلیہ سمیت ریاست / ادارہ جوتے کی نوک پر ادارتی مافیا بے لگام ، نارتھ ناظم آباد زون کے کرپٹ و راشی ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت سیاسی و ادارتی مافیا کی مکمل سرپرستی میں پرائیویٹ بیٹر ’’عمیر سنارا ‘‘ بلڈر و ادارتی مافیا کے اشارے پر پورشن و غیرقانونی تعمیراتی مافیا کادست راست بن گیا، صوبائی حکومت سمیت ادارے کو ریونیو ( آمدنی ) کی مد میں ماہانہ لاکھوں ، کروڑوں کا جھٹکا،جبکہ سالانہ اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کالے دھن کا دھندا زور و شور سے جاری ہے۔ ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی و علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ’’ عمیر ‘‘ علاقے بھر میں ایس بی سی اے کی ادارتی مافیا کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کا دھندا دھڑلے سے چلا رہا ہے۔ نارتھ ناظم میں جاری غیرقانونی تعمیرات کے باعث ایک جانب علاقہ مکینوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سفر جاری ہے، جبکہ دوسری جانب علاقے کی خوبصورتی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ بلند و بالا عمارتیں آب و ہوا سورج کی روشنی سمیت یوٹیلیٹی سروسز کا فقدان بھی بڑھ رہا ہے، اسکے ساتھ ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعمیراتی مافیا کام کو جلدی نمٹانے کیلئے رات / دن کام جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ 2 نمبر کام زیادہ تر رات کے اوقات میں کیا جاتا ہے۔ ادھر علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے کئی بلاکس تعمیراتی مافیا کے نشانے پر ہیں، جبکہ عمیر پورشن مافیا کا کرتا دھرتاہے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے پلاٹ نمبرA9 پر رات میں غیر قانونی تعمیرات کا کام جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی پلاٹ پر تیسرا اور چوتھا فلور ڈالا جا رہاہے،عمیر سنارا نارتھ ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر ’’ ہائی رائز ‘‘ اونچی اونچی عمارتیں بنوا رہا ہے، عمیر سنارا نارتھ ناظم آباد کے بلاک C کے پلاٹ نمبر A9 پر تیسرا فلور غیر قانونی طور پر بنوا رہا ہے، ایس پی سی اے کی ادارتی مافیا نے عمیر کو نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد کو ٹھیکے پر دے دیا ہے اور علاقے سے غیرقانونی طور پر لاکھوں ، کروڑوں کی منتھلیوں کا غیرقانونی دھندا جاری ہے۔ ادھر علاقائی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل بھی پلاٹ نمبر A9 پر غیرقانونی طورپر تیسرا فلور ڈالا جا رہا تھا، جو سابق ڈی جی آشکار داور کی ہدایات پر توڑ دیا گیا تھا اب بھاری وصولی کے بعد کام جاری ہے، نیز مافیا نے اسے بھاری رشوت ، بھتہ وصولی کے بعد جائز قرار دے دیا۔ ادھر نارتھ ناظم آباد کے علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمیر سنارا نے اس غیرقانونی دھندے کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی کئی دکانیں سونے کی بنالیں،عمیر سونے کا بزنس بھی کرتا ہے، اس نے ناظم آباد میں کئی دکانیں سونے ( گولڈ ) کی بنارکھیں ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں