میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال، ٹراما سینٹر، گیس چارجز مد میں 89 لاکھ کی بے ضابطگیاں

جناح اسپتال، ٹراما سینٹر، گیس چارجز مد میں 89 لاکھ کی بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی میں گیس چارجز کی مد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، استعمال شدہ یونٹ دستیاب نہ ہونے کے باوجودسوئی سدرن گیس کمپنی کو 89 لاکھ روپے رقم کی ادائگی کی گئی، تفتیشی ادارے کی جانب سے اعلیٰ حکام کو ذمہ داروں کی خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔روزنامہ جر?ت کو موصول دستاویز کے مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی انتظامیہ کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس بلز کی مد میں 89لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے لیکن استعمال شدہ یونٹ دستیاب نہیں تھے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پیشگی ادائگی کی گئی تھی، گیس کی اصل کھپت کی تصدیق کے لیے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹ دستیاب نہیں تھا، جناح اسپتال انتظامیہ 45 لاکھ روپے اور ٹراما سینٹر انتظامیہ نے ایس ایس جی سی کو 44 لاکھ 8 ہزار روپے کی ادائگی کی، جس کی ریکارڈ کی عدم دستیابی انتظامیہ کی جانب سے ایک سنگین کوتاہی ہے، جس سے یہ بھی تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے،اخراجات کی تفتیش کے بعد اس معاملے کے متعلق انتظامیہ کو اگست 2022 میں اطلاع دی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس پر تفتیشی ادارے نے اعلیٰ حکام کو ذمہ داروں کا تعین اور کارروائی کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں