انتخابات عدلیہ نگرانی میں کرانے کی پی ٹی آئی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ہائیکورٹ نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں، گورنر، نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ہے پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار اور مقدمات کا سامنا کررہی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔