میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی اقدامات سے معیشت بہترہورہی ہے، نگران وزیر خزانہ

حکومتی اقدامات سے معیشت بہترہورہی ہے، نگران وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، نگران حکومت نے مسائل کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات کیے، بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی، زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکلا جاسکتا ہے، صنعتی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوری ہورہی ہے اس کے ساتھ گروتھ بھی جاری ہے، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، ہم ابھی بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، روس یوکرین جنگ کا اثر بھی پاکستان پر پڑا، نگراں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کی، غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے خلاف بھی ایکشن ہورہا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی تھی، نگران حکومت کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، کسی کو بھی کرنسی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے، تمام بغیرلائسنس شدہ ایکسچینج کمپنیاں بند کردیں گے، زراعت ، ریٹیل سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، ملکی قرضوں کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں