میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور دھماکاسندھ،پنجاب ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور دھماکاسندھ،پنجاب ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پشاور کی دیر کالونی کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آئی جی سندھ نے پولیس کو کراچی سمیت سندھ بر میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ۔آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کریں، پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ موثر اور کامیاب بنائیں۔جاری کردہ ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں و دیگر پبلک اور اہم مقامات پر سیکیورٹی غیرمعمولی بنائیں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے ریڈ زون سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارتوں کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر سینئر افسران خود چیکنگ کی نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی پشاور دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔پنجاب کے تمام پولیس افسران کو حساس مقامات اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں