میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم ایم کیو ایم کا سابق رہنما حماد صدیقی دبئی میں گرفتار

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم ایم کیو ایم کا سابق رہنما حماد صدیقی دبئی میں گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر/ نیوز ایجنسیاں) ایم کیو ایم کے سابق رہنما حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے. باخبر ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں مطلوب ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کی سابق رکن حماد صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے حماد صدیقی کو دبئی میں انٹرپول نے گرفتار کیا ہے حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو انتہائی مطلوب تھا حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ بھی پہلے سے ہی جاری کیے جا چکے تھے حماد صدیقی کو پاکستان لانے کیلئے دبئی میں پاکستان کے سفارت خانے کو حکم دیدیا گیا ہے واضح رہے کہ حماد صدیقی بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم ہے ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے خاندان کے لوگوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ حماد صدیقی کی گرفتاری کی اطلاع پاکستانی حکام کو دی گئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گااس سے قبل حماد صدیقی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤسٹس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا لیکن تصدیق نہیں ہوسکی تھی تاہم اب حماد صدیقی کے خاندان کے لوگوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی گذشتہ روز سے اپنے فلیٹ پر نہیں پہنچے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سفارت خانے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ حماد صدیقی کی روانگی کے کاغذات جلد از جلد مکمل کرلیں جس کے بعد انہیں چند روز میں پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سانحہ بلدیہ کیس حماد صدیقی کا نام سرفہرست تھا، مقدمے کی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ حماد صدیقی اس مقدمے میں شامل ہیں لیکن وہ ملک سے باہر ہیں جس پر عدالت نے اس کیس میں حکومت کو احکامات دیے جس کے بعد حکومت نے انٹرپول کے ذریعے دنیا بھر میں حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرپول انہیں پاکستان کے حوالے کرے گی جہاں انہیں کراچی منتقل کرکے ان سے سانحہ بلدیہ کیس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی ادارے نے رابطہ نہیں کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں