میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی برسی 30اکتوبر کو منائی جائے گی

نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی برسی 30اکتوبر کو منائی جائے گی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور ( کلچرل ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 23ویں برسی 30اکتوبر بروز پیر کو منائی جائے گی ۔وہ 30نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی ادھر ہی حاصل کی۔دلدار بھٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور مدرس کیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔مختصرعرصے میں سینکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور، ان کی پہچان کی وجہ بنا اور اِن تینوں زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں