میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارم 47 کے پیداوارمسلط کیے گئے ، امیر جماعت اسلامی

فارم 47 کے پیداوارمسلط کیے گئے ، امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ججوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ان کے کمروں میں کیمرے لگائے جارہے ہیں ، حکومت اس طرح کی حرکت کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتی ہے، یہ فارم 47کی پیداوار ہے ان کو مینڈیٹ نہیں ملا یہ ہم پر مسلط کئے گئے ہیں۔ وہ حیدرآباد میں کوہ نور چوک پر ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کررہے تھے۔ ان سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ، حیدرآباد کے امیر عقیل احمد خان، حافظ طاہر مجید، عبدالوحید قریشی ، قیوم شیخ او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کا جج لاکر اپنے پسند کی فیصلے کرانا چاہتی ہے ، جس نے بھی اس آئینی ترمیم پر مہر ثبت کی وہ اپنے چہرے پر کالک ملے گا پاکستانی قوم کسی صورت انہیں معاف نہیں کرے گئی، انہوں نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں ، عوام کو ان سے بہت سی توقعات ہیں ، انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے اور قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے مہنگائی کم کردی ہے یہ شہباز شریف کون سا فارمولا لے کر آئے ہیں جس کے تحت مہنگائی کم ہوئی ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا جاتا ہے جبکہ بڑے بڑے مگرمچھ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ، آئی پی پیز ایک روپے کی بجلی نہیں بنارہی ہے لیکن ان کو کروڑوں روپے بجلی کی مد میں دیئے جارہے ہیں یہ انکم ٹیکس سے بھی مستثنیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو جماعتیں منظم نہیں ہوتیں ان حال پاکستان تحریک انصاف جیسا ہوتا ہے، لیڈر گرفتار ہے، پارٹی تقسیم ہوگئی ہے، سب ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں، پارٹی دس حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، کارکن پریشان ہیں کس کی بات مانیں، جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے اس وقت جماعت اسلامی کے تمام امرائ￿ کا انتخاب جاری ہے کو ایک منظم اور شفاف طریقے سے ہورہا ہے۔ حیدرآباد پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہوا کراتا تھا تین سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود شہر تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور پہلے سے زیادہ لوگ تباہ حال ہیں، 40 سال ایم کیو ایم یہاں حکومت کرتی رہی ہے، اب تو لوگوں نے سارے شہروں سے مسترد کردیا ہ، یہ اسٹیبلشمنٹ آلہ کار بن کر ہمارا حق مارتے رہے ہیںاب یہ نہیں چلے گا اب عوام کا کارڈ چلے گا، جماعت اسلامی ان ظالموں کے شکنجے سے نجات دلائے گی، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کا خون چوسنے والوں کا خاتمہ چاہتی ہے ، سندھ میں کرپشن عروج پر ہے، ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں، وڈیرہ شاہی نے لوگوں کا خون بہایا ہے ہم جلد سندھ کو آزاد کرائیں گے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں تعلیم کا بہت برا حال ہے ، آج اسکولوں میں واش روم نہیں ہیں سندھ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ وڈیرہ شاہی نے لوگوں کا خون بہایا۔ وڈیرہ شاہی ، جاگیرداری، شہری جاگیرداری ایک مائنڈ سیٹ ہے۔ ہم قوم کو متحد کریں چاہتے ہیںجو لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں ان کا خاتمہ کریں گے اور جلد سندھ کو ان سے آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، آج ایک اقلیتی بھائی نے اپنا جماعت اسلامی کا ممبر شپ کارڈ دکھایا ہے جسے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ ہمارا مذہب مسلمان سمیت غیر مسلموں کو بھی حقوق دیتا ہے۔ جماعت اسلامی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو عزت اور وقار دینا چاہتی ہے، بڑے بڑے جاگیردار سندھ اسمبلی میں موجود ہیں لیکن ان کی عورتیں این جی اوز چلاتی ہیں، ہماری بہن بیٹیوںکو حق ملنا چاہئے شہروں اور دیہاتوں میں، تعلیم اور عزت عورتوں کا حق ہے یہ صرف جماعت اسلامی دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں