میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد کو ختم کرنے پر غور

ادارہ ترقیات حیدرآباد کو ختم کرنے پر غور

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی) غلط پالیسیاں اور مالی خسارے کی وجہ سے سندھ حکومت نے ادارہ ترقیات کو ختم کرنے پر غور شروع کردیا ، ادارے کے ملازمین کو دیگر اداروں میں ضم کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل معاشی بحران کے بعد سندھ حکومت نے حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ختم کرنے کے معاملے پر غور شروع کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی جانب سندھ حکومت کو متعدد بار گرانٹ کی درخواستوں اور ادارے کی جانب سے اربوں روپے کی واجبات لینے میں ناکامی کے بعد سندھ حکومت نے ادارہ ترقیات کو ختم کرکے ملازمین کو دوسرے اداروں میں ضم کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ادارہ ترقیات نے کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت کو50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی درخواست دی تھی ، جسے سندھ حکومت نے مسترد کردی ہے ، جس کے بعد400 سے زائد مستقل ملازمین اور سینکڑوں ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ، سندھ حکومت کی جانب سے انتظامی امور پر تجربہ نہ رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل زاھد شر کی تقرری کے بعد ادارہ معاشی و انتظامی تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے جبکہ زاھد شر ادارے کو انتظامی و معاشی بحران سے نکالنے اور واجبات کی وصولی کے بجائے سندھ حکومت سے گرانٹ حاصل کرنے کیبھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، زاھد شر کی تقرری نے شہر کے اہم ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں