سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ، کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر (آج) بدھ کو کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔