میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید

ن لیگ2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب 2 کے بجائے 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کیمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کوضمانت دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائیگی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں